پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں 26 نمبر چونگی پر تصادم ہوا، انتظامیہ کی جانب سے شام سات بجے جلسہ ختم نہ کرنے اور این او سی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کو جلسہ گاہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا لیکن جلسہ جاری رہا۔
مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے، ان مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث پائے گئے، ترجمان ایف آئی اے
گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود 'این آر او' لے کر بھاگنا چاہتا ہے، روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا، سینئر وزیر پنجاب
پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت ہے، انتشار، فتنہ فساد کی نہیں، نیب ترامیم پر معترض عمران خان نے ریلیف کے لیے سب سے پہلے درخواست دی، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب
پاکستان کی اقتصادی مشکلات اپنی نوعیت میں بے حد سنگین ہیں جو عالمی سطح پر مالیاتی بدانتظامی کی ایک واضح مثال ہے، دوسرے کسی ملک کی ایسی بدترین حالت کا تصور کرنا مشکل ہے، پاکستانی نژاد امریکی اسکالر
تاخیر کے باعث تشویش ہے، عدالت صورتحال کا نوٹس لے، بصورت دیگر ختم نبوت کا دفاع کرنے والے دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے، ختم نبوت کانفرنس میں مقررین کا انتباہ
پاکستانی نژاد برطانوی 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے والد، ان کی اہلیہ اور بھائی کے خلاف درج قتل کیس کا ٹرائل 7 ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔