رنگا رنگ فیشن شو
فیشن شو میں ماڈلز کے علاوہ بالی وڈ ادکاروں نے بھی ریمپ پر واک کی اور محفل کو چار چاند لگادیے۔
ممبئی میں چیریٹی کے لیے رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا شو میں ہندوستان کے بہترین ڈیزائنر منیش ملہوترہ اور شائنہ کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی اور شائقین کی خوب داد وصول کی، تقریب کا مقصد کینسر سے متاثرہ افراد کے لیے چیریٹی جمع کرنا تھا۔
فیشن شو میں بالی وڈ انڈسٹری کے سنیل شیٹھی، نیہا دھوپیا، امیشا پٹیل، دیا مرزا، جوہی چاؤلہ، آشا پاریک، اور وحیدہ رحمان سمیت میوزیشن ساجد واجد اور گلوکار پنکج اودھاس کے علاوہ دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ تصاویر: خبر رساں ادارے