دنیا

جنوبی افریقہ کے 13 فوجی ہلاک

واقعے کے بعد سنٹرل افریقن ریپبلک سے تمام فوجی واپس بلا کر کانگو کی سرحد کے قریب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے 13 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سنٹرل افریقن ریپبلک سے اپنے 200 فوجی واپس بلا لئے۔

 یہ بات جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس یونین کے ترجمان نے منگل کو امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔

 سنٹرل افریقن ریپبلک میں ہلاک ہونے والے جنوبی افریقہ کے فوجیوں کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے بھی شرکت کی۔

 صدر جیکب زوما نے اپوزیشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے سنٹرل ریپبلک سے فوجی واپس بلا لئے۔

 جنوبی افریقہ کے صدر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکب زوما نے حکمران جماعت نیشنل کانگریس کے کاروباری مفادات کو تحفظ دینے کی غرض سے فوجی سنٹرل افریقن ریپبلک بھیج دیئے تھے۔