میلہ چراغاں اور دھمال
اس دن کی مناسبت سے لوگ دھمال، چراغاں اور دوسرے طریقوں کے ذریعے اپنبی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گزشتہ روز عقیدت مندوں کا ہجوم معروف صوفی بزرگ حضرے مادھو لعل حسین کے عرس کے موقع پر جمع ہوا تھا۔ یہ عرس ہر سال مارچ کے آخری ہفتہ اور اتوار کو منایا جاتا ہے عقیدت مند مزار پر چادریں اور پھول چڑھانے کے ساتھ چراغاں بھی کرتے ہیں اس لئے اسے میلہ چراغاں کہا جاتا ہے کسی زمانے میں یہ میلہ شالامار باغ کے اندر لگتا تھا۔ اس لئے یہ میلہ شالامار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے لوگ دھمال، چراغاں اور دوسرے طریقوں کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ تصاویر: اے ایف پی