چترال: چترال کے مضافاتی علاقے مستجپاندہ کے رہائشی رحمت ولی آزاد ولد افسر ولی خان نے چھوٹے سے آلٹو کار میں 34 سواری بٹھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر غلام حضرت انقلابی مہمان حصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ریٹائرڈ سردار محمد خان بھی مہمانوں میں موجود تھے۔
رحمت ولی کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے قرضہ لیکر اپنے لئے الٹو Alto کار خریدی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انکا شوق ہے کہ پورے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں۔
انہوں نے پچھلے سال بھی اس قسم کا مظاہرہ کیا تھا اور آلٹو موٹر کار میں چوبیس سواریاں بٹھائیں تھیں۔
اس موقع پر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قسم کے کھیل کا مظاہرہ کسی بیرونی ملک کا شہری کرتا تو اسے اپنے ملک کی ریاست اور اداروں کی طرف سے کتنا انعام ملتا۔
انہوں نے رحمت ولی آزاد کو اپنے طرف سے پانچ ہزار روپے نقد انعام اور ایوارڈ پیش کیا۔