پاکستان

رینٹل پاور کیس: وزیر اعظم کے خط پر سماعت گیارہ مارچ کو ہو گی

خط میں وزیر اعظم نے رینٹل پاور کیس میں اپنے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کیس شعیب سڈل کو بھجوانے کی استدعا کی تھی ۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کے کیلئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بھیجے گئے خط کو درخواست میں تبدیل کردیا ہے

سپریم کورٹ نے رینٹل پاورکیس کی تحقیقات کیلئے شعیب سڈل کی زیرسربراہی کمیشن بنانے کے خط کو درخواست میں تبدیل کردیا ہے اور اس سلسلے میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو گیارہ مارچ سے معاملے کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کولکھے گئے خط میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، خط میں وزیر اعظم نے رینٹل پاور کیس میں اپنے خلاف الزامات اور منفی پروپیگنڈا کے سد باب اور تیز رفتار تحقیقات کیلئے کیس وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو بھجوانے کی استدعا کی تھی ۔