کوئٹہ: بلوچستان میں پاک – ایران سرحد کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے چارکارسواروں کو ہلاک کردیا۔
ڈان نیوز نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان رات پاک - ایران سرحدی علاقے تمپ میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق، ملزمان نے کار سواروں کو ہلاک کرنے کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگا دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لیویزاور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو تربت کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ چاروں لاشیں بری طرح مسخ ہوکر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔
لیویز نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔