پاکستان

متحدہ کے قائد کا عشرت العباد کو استعفیٰ واپس لینے کا مشورہ

الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے اور گورنر سے استعفیٰ واپس لے کر ذمہ د اریاں سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جمعرات اکیس فروری کو اچانک لندن روانگی کی خبریں آئیں تو اس وقت تک یہ واضح نہیں تھا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے استعفیٰ دے دیا ہے یا نہیں؟

 اس سلسلے میں متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے استعفے کی بات قبل از وقت ہے ۔

گورنر سندھ لندن جانے کے لیے دبئی پہنچے تو سب سے پہلے ڈان نیوز نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے استعفیٰ  دیے جانے کی خبر نشر کی۔

جس کی تصدیق آج متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی اس ہدایت کے بعد ہوگئی جس میں انہوں نے ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر سندھ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں ہیں۔