پاکستان

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، نوید قمر

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور ہم ایک پر امن افغانستان دیکھنے کے خواہاں ہیں، وزیر دفاع۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع سید نوید قمر نے منگل کے روز کہا ہے کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور ہم ایک پر امن افغانستان دیکھنے کے خواہاں ہیں۔  یہ بات انہوں نے انغانستان کے وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دی ہے۔ ہم اجتماعی طور پہ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کو بہتر بنانے کی سمت کام کر رہے ہیں۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کی قیادت میں امن کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔

 جنرل محمدی جو ایک اعلی سطح کے پانچ رکن وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو ایک برادر ملک سمجھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان مکمل طور پر دہشت گردی اور اس سلسلے میں کی جانے والی قربانیوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔

 دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک پرامن افغانستان دونوں ممالک اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

 اپنے دورے کے دوران، جنرل محمدی نے اعلی فوجی حکام سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اہمیت کے  معاملات پر بات چیت کی