لندن: برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے بچوں کو دمہ، ایگزیما اور آنکھوں میں پانی کی شکایت ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ کھانوں میں اعلیٰ سطح کے سیرشدہ چکنائیاں ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے بچوں میں موٹاپا اور بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔
بہت کم عمری میں دو سے تین سال میں ایسے کھانے کھانے سے دمہ کا خطرہ انتالیس فیصد ہوتا ہے جبکہ چھ سے سات سال کی عمر میں فاسٹ فوڈ کھانوں سے دمہ ہونے کے امکانات ستائیس فیصد تک ہوتے ہیں۔
ماہرین نے والدین کو متنبہ کیا کہ اس عمر میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ پھل کھلائیں تاکہ ان میں بیماریوں کی شرح کو کم کیا جاسکے۔