شکاگو: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سینئر مسلسل بخار کے باعث بدستور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج ڈبلیو بش سینئر تئیس نومبر سے ہوسٹن کے ہسپتال میں شدید کھانسی کے وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں ۔کرسمس کے موقع پر ان کی حالت میں بہتری دیکھی گئی تھی ۔
البتہ انہوں نے کرسمس کی خوشیاں اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال میں ہی منائیں۔
تاہم گزشتہ دو دن سے مسلسل بخار کے باعث ان کی طبیعت پھر خراب ہوگئی ہے اور انہیں ابھی بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔