واشنگٹن: امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ کم عمری میں نمک کا استعمال صحت کیلئے مضر ہوتا ہے اور ہائی بلڈپریشر کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق، جو بچے وزن میں زیادہ اور نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اس سے انہیں بلند فشار خون کی بیماری ہو سکتی ہے۔
بالغ عمر میں بھی نمک کے زیادہ استعمال سے بلند فشار خون ہو سکتا ہے، ایسے افراد دل کے امراض اور برین ہیمرج کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے بچوں کیلئے دن میں 2300 ملی گرام اور بڑوں کیلئے 3400 ملی گرام نمک کے استعمال کی ہدایت کی تاکہ بلڈ پریشر جیسی بیماری سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزاری جا سکے۔