پاکستان

بشیر بلور کا آخری سفر

بائیس دسمبر دوہزار بارہ کو دہشتگردوں نے ظلم کیخلاف سب سے مضبوظ آواز کو خاموش کردیا، سینیئر رہنما بشیر احمد بلور اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیر بشیر بلور نے ہمیشہ نہ صرف دہشتگردی کی مخالفت کی بلکہ وہ شدت پسندی کیخلاف ایک اہم اور پرجوش آواز تھے۔ 22 دسمبر 2012  کو طالبان دہشتگردوں نے اس آواز کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا۔ بہادر بشیر احمد بلور کی اس قربانی پر پورا ملک انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ تصاویر اور ٹیکسٹ خبر رساں ادارے۔