واشنگٹن: بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کا امریکہ میں داخلہ پابندی کے نو سال گزرنے کے بعد ایک بار پھر مودی کو امریکی ویزے کے اجراء کی مخالف کردی گئی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے کئی اراکین نے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے نرندر مودی کو ویزا جاری نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے پچیس اراکان نے اس سلسلے میں ہیلری کلنٹن کو ایک خط لکھا ہے جس میں نرندر مودی کو ویزے کے اجراء کی مخالفت کرتے ہوئے پابندی کو برقرار رکھنے کی حمایت کی گئی ہے۔
دوہزار بارہ کے مسلم کش فشادات کے دوران نرندر مودی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ان فسادات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد نرندر مودی پر امریکہ میں داخلے کی پابندی لگادی گئی تھی۔