دنیا

تہران نے امریکی جاسوس طیارہ 'گرفتار' کرلیا

ایران نے کہا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک بغیر پائلٹ کے طیارے کو پکڑ لیا گیا ہے۔

تہران: ایران نے خلیج کے پانیوں پر سے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایک امریکی بغیر پائلٹ طیارے کو”پکڑ لیا“،یہ بات پاسداران انقلاب نے منگل کو ایک بیان میں کہی۔

ریاستی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بحری افواج کے اعلیٰ یونٹ کے حوالے سے کہا”بغیر پائلٹ امریکی ڈرون خلیج فارس کے پانیوں پر گشت کر رہا تھا اور وہ نگرانی کرتے ہوئے انٹیلی جنس اطلاعات اکٹھی کرنے پر مامور تھا،جسے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پکڑ لیا گیا“۔

اس نے مزید کہا کہ یہ ڈرون طیارہ سکین ایگل قسم کا تھا جو جنگی بحری جہاز سے اڑا تھا۔

ایران کی جانب سے  یہ نہیں بتایا گیا کہ طیارے کو کس طرح پکڑا گیا۔