کوئٹہ: سمنگلی روڈ پر دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک طاقتور بم کے زریعے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں اب تک چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ آس پاس کی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے رپورٹر کے مطابق اس نے سیکیورٹی فورسز کی جلتی ہوئی گاڑی کے نیچے تین اہلکاروں کی لاشیں دیکھی ہیں۔
دھماکے میں متعد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کے ساتھ ساتھ عوام سویلین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ( سی ایم ایچ) ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم ہڑتالی ڈاکٹروں نے دھماکے کے بعد سول ہسپتال کی ایمرجنسی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی بڑی حد تک تباہ ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں دس سے بارہ کلوگرام بارود استعمال کیا گیا تھا۔
سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر کہا کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور عاشور کے موقع پر مزید سخت انتطامات کئے جائیں گے۔