خاک و خون کا شہر
وہ جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا اب لاشوں کا شہر بن چکا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کے روز اولڈ سٹی ایریا میں ایک سیاسی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
ہلاکتوں کے بعد شرپسندوں نے متعدد پتھاروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔