پاکستان

پہلا جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول

فیسٹیول میں مختلف فیچر فلموں، مختصر ڈاکومینٹریز اور اینیمیٹڈ فلمیں چار نومبر تک وینکوور، سرے اور ایبٹس فورڈ میں دکھائی جائیں گی۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں واقع کوئن ایلزیبتھ تھیٹر میں پہلے سالانہ جنوبی ایشائی فلم فیسٹیول (ایس اے ایف ایف) کا آغاز ہو گیا ہے۔

 فیسٹیول میں مختلف فیچر فلموں، مختصر ڈاکومینٹریز اور اینیمیٹڈ فلمیں چار نومبر تک وینکوور، سرے اور ایبٹس فورڈ میں دکھائی جائیں گی۔

 نامور خاتون اداکار جیا بچن نے دیا جلا کر ایس اے ایف ایف کینیڈا دو ہزار بارہ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے فیسٹیول کی ہدایت کار ہینا فیشر کی درخواست پر اس کی سرپرستی کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

 رواں سال پاکستانی فلم سازوں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔ کینیڈا میں پاکستانی فلم 'لمحہ' کا  پریمیئر اس ہفتے ایس اے ایف ایف میں ہوگا۔ 'لمحہ'  پہلے ہی نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 'بہترین پکچر ایوارڈ' جیت چکی ہے۔ اس کا اگلا پڑاؤ دسمبر میں دہلی کا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہو گا۔

 فیسٹیول میں اردو فلم 'دی فرنٹئر گاندھی: بادشاہ خان، اے ٹارچ فار پیس'  کی بھی خصوصی نمائش ہو گی۔

 گیلری کے اختتام پر فلم کے مناظر دی فرنٹئر گاندھی: بادشاہ خان، لمحہ، ہم سیلف ہی کوکس اور بول سے لیے گئے ہیں۔

 تصاویر اور تحریر: محسن عباس