سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
شادی میں تین گواہوں نے دستخط کیے، باقاعدہ تقریب آج شام تاج محل پیلس ہوٹل میں ہو گی۔
ممبئی: بالی وڈ کا گلیمر جوڑا, سیف علی خان اور کرینہ کپور پانچ سال کے افیئر کے بعد بالآخر آج شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
بتیس سالہ کرینہ اور بیالیس سالہ سیف کی شادی کی تقریب دولہے کے گھر پر ہوئی جبکہ باقاعدہ تقریب آج شام تاج محل پیلس ہوٹل میں ہو گی۔
نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے بندھن مہیں بندھنے کے بعد اپنے گھر کے باہر آنے والے صحافیوں اور فینز کا شکریہ ادا کیا اور تصاویر بنوائیں، اس موقع پر کرینہ سرخ عروسی جوڑے کے ساتھ شال بھی اوڑھ رکھی تھی جبکہ سیف،سادہ سرمئی رنگ کا کرتا پہنے ہوئے تھے۔