اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز سمیت متعدد وزارتوں اور اداروں میں بھرتی پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، نگران سیٹ اپ سے قبل تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات، این ایچ اے، وزارت صنعت وپیداوار، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، وزارت ریلوے، ایف بی آر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔
ملازمتوں پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی وزارتوں اور اداروں میں نگران سیٹ اپ لانے سے قبل تیس ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا پروگرام بناچکی ہے۔
گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ کو ایف آئی اے، ایف سی اور رینجرز میں نو ہزار اسامیوں پر بھرتی کی اجازت دی گئی تھی، جبکہ منگل کو مزید وزارتوں میں بھرتی کی اجازت دیدی گئی ہے۔
جن وزارتوں میں بھرتی کی اجازت دی گئی ہے ان وزارتوں کے ماتحت تمام اداروں میں بھرتی پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ پابندی اٹھانے کی منظوری وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے دی۔