پاکستان

کے الیکٹرک کی فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6.62 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

کمی کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے، نیپرا نےکے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پر تاحال سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
Welcome

کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

ڈان نیوز کے مطابق کےالیکٹرک نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے۔

کےالیکٹرک کی درخواست کے مطابق اس کمی کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پر تاحال سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔