سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش

ٹک ٹاک نے سیکیورٹی چیک اپ کے نام سے نیا ڈیش بورڈ متعارف کرادیا، جہاں تمام سیکیورٹی فیچرز ایک ہی جگہ نظر آئیں گے۔
Welcome

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے نیا سیکیورٹی چیک اپ پیش کردیا۔

ٹک ٹاک نے سیکیورٹی چیک اپ کے نام سے نیا ڈیش بورڈ متعارف کرادیا، جہاں تمام سیکیورٹی فیچرز ایک ہی جگہ نظر آئیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صارفین کی آسانی کے لیے اب تمام سیکیورٹی چیک اپس کو ایک ہی جگہ ایک ہی ڈیش بورڈ میں کردیا گیا۔

صارفین سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جانے کے بعد سیکیورٹی اینڈ پرمشن میں جاکر سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کر سکیں گے۔

صارفین کے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ کرنے اور کبھی اکاؤنٹ تک دوسری جگہ سے رسائی حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی چیک اپ کو بہتر بنادیا گیا ہے۔

سیکیورٹی چیک اپ ڈیش بورڈ کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو فون نمبر، ای میل اور بائیو میٹرک سے منسلک کرسکیں گے، اکاؤنٹ کو فیس لاک سے بھی منسلک کیا جا سکے گا۔

اسی طرح سیکیورٹی چیک اپ کے ڈیش بورڈ پر صارفین کو اپنے پاس کی ورڈز بنانے اور ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن کے فیچرز تک بھی رسائی دی گئی ہے۔

اب ٹک ٹاک صارفین ایک ہی ڈیش بورڈ پر جاکر اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی بڑھا سکیں گے، اس سے قبل مذکورہ تمام سیکیورٹی فیچرز کو الگ الگ ڈیش بورڈز پر جاکر استعمال کرنا پڑتا تھا۔

نئے سیکیورٹی چیک اپ سے قبل گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک نے پیرنٹل کنٹرول کے نئے فیچرز بھی پیش کرتے ہوئے والدین کو اپنے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی کرنے کے زیادہ اختیارات دیے تھے۔

شیاؤمی کا ریڈمی 14 ایس متعارف

واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان

میٹا کا فیکٹ چیک سسٹم ختم، کمیونٹی نوٹسز کی آزمائش