لائف اسٹائل

نصیبو لال نے شوہر سے صلح کرلی، مقدمہ واپس

نصیبو لال نے 14 مارچ کو لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور استحصال کرنے کا مقدمہ دائر کروایا تھا۔
| Welcome

معروف لوک پنجابی گلوکارہ نصیبو لال نے خود پر تشدد کرنے والے شوہر پر کسی بھی قانونی کارروائی کے بغیر ہی ان سے صلح کرکے اپنا مقدمہ واپس لے لیا۔

نصیبو لال نے 14 مارچ کو لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور استحصال کرنے کا مقدمہ دائر کروایا تھا۔

گلوکارہ نے مقدمے میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ اس دوران ان کے شوہر نوید حسین نے باہر سے آتے ہی گالم گلوچ شروع کرنے کے بعد طیش میں آکر اینٹ اٹھا کر گلوکارہ کو دے ماری۔

مقدمے میں بتایا گیا تھا کہ شوہر کی جانب سے اینٹ سے حملہ کرنے پر نصیبو لال کے چہرے، آنکھوں کے گرد اور ناک پر شدید چوٹیں لگیں۔

گلوکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ شوہر نوید حسین اکثر ان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے ہیں۔

تاہم بعد ازاں اداکارہ نے شوہر کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی سے قبل ہی ان سے صلح کرکے مقدمہ واپس لے لیا۔

نصیبو لال نے شاہدرہ پولیس میں درخواست دے کر شوہر کے خلاف دائر مقدمہ واپس لیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ صلح کرلی۔

گلوکارہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر سے صلح کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے نصیبو لال کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

بیوی پر تشدد سے قبل دسمبر 2024 میں نصیبو لال کے شوہر محلے میں فائرنگ کرکے ایک محلے دار کو زخمی کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت گلوکارہ نے شوہر کو پولیس کی حراست سے رہا کروایا تھا۔

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار

نصیبو لال نے نامناسب شاعری پر مبنی گیت کس مجبوری کے تحت گائے؟