لائف اسٹائل

تاخیر سے آنے پر ٹی وی میزبان پر حرا سومرو کا غصہ ڈراما نکلا

چند دن قبل پی ٹی وی کے پروگرام کے دوران حرا سومرو نے میزبان محمد شعیب پر اظہار برہمی کیا تھا کہ وہ شو کے سیٹ پر تاخیر سے پہنچے۔
Welcome

اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے تاخیر سے آنے پر ٹی وی شو کے میزبان پر غصہ کرنے کی ویڈیو ڈراما نکلی۔

حرا سومرو چند دن قبل پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام ’رائزنگ اسٹار‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

پروگرام کے دوران ایک وقت پر حرا سومرو نے ٹی وی میزبان محمد شعیب پر اظہار برہمی کیا کہ وہ شو کے سیٹ پر تاخیر سے پہنچے۔

حرا سومرو کی جانب سے ٹی وی میزبان پر غصہ کرنے کی ویڈیو کو پی ٹی وی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا تھا جو کہ وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں حرا سومرو کو ٹی وی میزبان پر برہم ہوتے دیکھا گیا تھا، جس میں وہ ٹی وی میزبان کو وقت کی اہمیت سمجھنے کا درس دیتی دکھائی دی تھیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اگرچہ بعض صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ ممکنہ طور پر ویڈیو کو منصوبے کے تحت بنایا اور وائرل کیا گیا، تاہم پی ٹی وی انتظامیہ اور اداکارہ نے کچھ وقت تک خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

اب پی ٹی وی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اور ویڈیو شیئر کرکے بتایا گیا کہ حرا سومرو کا غصہ ڈراما تھا۔

اداکارہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہیں ٹی وی میزبانوں نے غصہ کرنے کی اداکاری کرنے کا کہا تھا۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی میزبان حرا سومرو کو بتاتے ہیں کہ وہ ایک ٹی وی میزبان پر تاخیر سے آنے کا الزام لگا کر سنجیدگی سے اداکاری کریں۔

ٹی وی میزبان کی ہدایات کے مطابق حرا سومرو نے تاخیر سے آنے کا الزام لگا کر ٹی وی میزبان محمد شعیب پر غصہ نکالنے کی اداکاری کی، جسے بعض لوگوں نے سچ سمجھا۔

ابھی تک پسند کا کردار نہیں ملا، حرا سومرو کا شکوہ

والد سے اداکاری کی اجازت لیتی تو بولتے شادی کے بعد کرلینا، حرا سومرو

لڑکیاں اس وقت فرار ہوتی ہیں جب گھر میں کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حرا سومرو