پاکستان

سونے کی قیمتوں میں آج پھر کمی ریکارڈ

24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار 400 روپے گر کر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے پر آ گئے
Welcome

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونے کے نرخوں میں 2 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار 400 روپے گر کر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے پر آ گئے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 58 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 886 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 40 ہزار 727 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 36 روپےاور 31 روپے نیچے آ کر 3 ہزار 314 روپے اور 2 ہزار 841 روپے ریکارڈ کی گئیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس کم ہو کر 2 ہزار 916 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔