دنیا

پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں، سعودی وزیر

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ پاکستان کے کان کنی کے بنیادی انفرا اسٹرکچر میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کر سکتا ہے، سعودی وزیر برائے معدنیات بندر الخوریف

سعودی وزیر برائے معدنیات بندر الخوریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی کان کنی کی کمپنی منارا منرلز بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتائی، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ پاکستان کے کان کنی کے بنیادی انفرا اسٹرکچر میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا حصہ ڈال سکتا ہے۔

سعودی وزیر نے ریاض میں فیوچر منرلز فورم کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ اس منصوبے کا حصہ ہے جس ہم سوچ رہے ہیں کہ ہم کچھ بنیادی انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں پاکستان کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بنیادی انفرا اسٹرکچر کے بغیر معاہدہ معاشی طور پر پرکشش نہیں ہیں، لہذا ہم سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ہم اس کی مالی اعانت کیسے کر سکتے ہیں۔

منارا، ریاست کے زیر کنٹرول مدائن اور 925 ارب ڈالر ز کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے درمیان مشترکہ وینچر ہے، اس مشترکہ منصوبے کو مملکت کی جانب سے تیل پر انحصار کم کرنے اور بیرون ملک اثاثوں میں اقلیتی شیئرز خرید کر اپنی معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

منارا کے ایگزیکٹوز نے گزشتہ سال مئی میں ریکوڈک کان میں حصص خریدنے کے بارے میں بات چیت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جسے عالمی کان کنی کمپنی گولڈ براک کی طرف سے دنیا کے سب سے بڑے تانبے سونے کے ذخاءر سے ایک سمجھا جاتا ہے، اس کمپنی کے پاس پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر اس منصوبے کی ملکیت ہے۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر معدنیات نے یہ بھی کہا کہ سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کا لیتھیم نکالنے کا منصوبہ امید افزاضرور ہے لیکن تجارتی طور پر اس وقت تک قابل عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرامکو نے پائلٹ کے لیے کنگ عبداللہ یونیورسٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ لیتھیم، جسے لیہے ٹیک بھی کہا جاتا ہے ، اس یونی ورسٹی سے شروع ہونے والا ایک اسٹارٹ اپ ہے جو کمپنی آرامکو اور سعودی عرب کی معدنیات کی کمپنی مدائن کے تعاون سے دخائر کے منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔