لائف اسٹائل

اداکار طلحہٰ چہور کی والدہ انتقال کر گئیں

طلحہٰ چہور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

ماڈل و اداکارہ طلحہٰ چہور کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔

طلحہٰ چہور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اداکار کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر پوسٹ کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے دعائیں کیں اور ان کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا۔

طلحہٰ چہور نے والدہ کے انتقال سے متعلق مزید معلومات شیئر نہیں کیں، تاہم ان کی والدہ ضعیف العمری کی وجہ سے مختلف طبی پیچیدگیوں کا شکار تھیں۔

طلحہٰ چہور چند دن قبل ہی حدیقہ کیانی کے گانے میں سبینا فاروق کے ساتھ دکھائی دیے تھے، جس میں ان کی پرفارمنس کی تعریفیں کی گئی تھیں۔

طلحہٰ چہور کا شمار ابھرتے ہوئے ماڈلز و اداکاروں میں ہوتا ہے، انہیں متعدد ڈراموں میں معاون اور مرکزی کرداروں میں دیکھا جاتا رہا ہے جب کہ وہ متعدد فیشن شوز کا حصہ بھی رہے ہیں۔

شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں، کرکٹر حسن علی اہلیہ کے معترف

نیلم منیر کے میرے بھائی سے ڈھائی سال سے تعلقات تھے، دیور کا انکشاف

’مولا جٹ‘ پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے