بھارتی فورسز کے ہاتھوں 5 ماؤ باغی ہلاک، بم دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی
بھارتی فوج نے ملک میں طویل عرصے سے جاری بغاوت کو کچلنے کی تازہ کوشش کرتے ہوئے 5 ماؤ باغیوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دوسری جگہ ہونے والے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز، اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دہائیوں سے جاری بغاوت کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ بھارت میں رہنے والے غریب طبقے کے حقوق کے لیے اشرافیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں، جو بھارت کے وسائل سے بھرپور خطوں پر قابض ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے بتایا تھا کہ ماؤ باغیوں نے رواں سال کے آغاز پر 9 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا، جن کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی تباہ ہو گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس سندراج نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے جنگلات میں شدید فائرنگ کے تبادلے کا حوالہ دیتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو پانچ ماؤ باغیوں کی لاشیں ملیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ تین مرد اور دو عورتوں سمیت 5 باغیوں کی لاشوں سے گرینیڈ لانچر اور رائفلز سمیت دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
ایک دوسرے واقعے میں بیجاپور ضلع میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فورسز نے دہائیوں سے جاری گوریلا تنازع ختم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے 2024 میں 287 باغیوں کو ہلاک کیا۔
باغیوں نے اپنی مسلح تحریک کا آغاز 1968 میں چینی انقلابی رہبر ماؤ زیڈونگ سے متاثر ہو کر کیا۔
گزشتہ برس ایک ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 837 نے پچھلے سال ہتھیارڈالے۔
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ آئندہ سال مارچ 2026 تک ماؤ باغیوں کی شکست دے دیں گے۔