ملک میں سونے کی قیمت 1500 روپے کم ہوگئی
10 گرام سونے کے نرخ 1286 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہو گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 1286 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2 ہزار 675 ڈالر فی اونس ہے۔