پاکستان

وائی فائی، وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا اندیشہ، مراسلہ جاری

وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے سلسلے میں جاری کابینہ ڈویژن کے مراسلے کا متن

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ کر وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپڈیٹ کے ذریعے انرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذرِیعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو با آسانی شیئر کیاجاسکتاہے۔

کابینہ ڈویژن نے اس میں وائی فائی اور وائر لیس نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ وائی فائی کے نام اور آئی ڈی خفیہ رکھنے اور اہم معلومات کو بچانےکے لیے گیسٹ نیٹ ورک کو بند کر نے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔