لائف اسٹائل

بشریٰ انصاری کا ماضی میں مشکل وقت گزارنے کا انکشاف

بشریٰ انصاری نے مختصر ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماضی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔

سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر، ہدایت کار و لکھاری بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے شادی شدہ زندگی میں بچوں کی پرورش کرتے وقت بہت مشکلات برداشت کیں لیکن انہوں نے کبھی ان تکالیف کا ذکر نہیں کیا۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ماضی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔

اداکارہ نے مختصر ولاگ میں بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنی ماضی کی زندگی کی مشکلات کا ذکر نہیں کیا لیکن وہ جب بھی اسلام آباد آتی ہیں تو انہیں گزرا ہوا مشکل وقت یاد آجاتا ہے۔

بشریٰ انصاری کے مطابق وہ جب بھی اسلام آباد آتی ہیں تو یہاں رہنے والے دوست انہیں ملنے کا کہتے ہیں لیکن وہ خاموشی سے یہاں سے چلی جاتی ہیں، کیوں کہ اس شہر میں انہوں نے تکلیف دیکھی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 1989 میں اسلام آباد آئی تھیں اور چند سال تک وہاں مقیم رہیں، اس دوران انہوں نے بہت مشکلات دیکھیں۔

ان کے مطابق وہاں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) سینٹر اسلام آباد میں بھی کام کیا جب کہ ان کے والد کا بھی وہاں گھر تھا، اس باوجود انہوں نے وہاں مشکل وقت دیکھا۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ماضی میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ بسوں اور سڑکوں پر دھکے کھاتی رہی ہیں لیکن انہوں نے اپنی ایسی مشکلات کا ذکر کبھی نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام والدین بچوں کی خاطر مشکلات برداشت کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہیں کہ ان کے بچوں کو ان کی تکالیف کا علم نہ ہو لیکن اس باوجود بچے سمجھ جاتے ہیں کہ ان کے والدین کس طرح کی مشکلات دیکھ رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اگرچہ بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں گزارے گئے چند سال میں کافی مشکلات دیکھیں لیکن انہوں نے واضح طور پر ان مشکلات کا ذکر نہیں کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ انہوں نے کیوں مشکلات دیکھیں؟

اداکارہ کی جانب سے ماضی کی زندگی میں مشکلات دیکھنے اور برداشت کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مضبوط اور بہادر خاتون بھی قرار دیا۔

’بے غیرت لوگ‘ بشریٰ انصاری دامادوں پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے شادی کیوں نہیں کی؟

کیا بشریٰ انصاری نے نصف دہائی تک اپنی دوسری شادی خفیہ رکھی؟