کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع، تبدیلیوں کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرکے براستہ دبئی آج پاکستان واپس پہنچے گی، جب کہ انجرڈ اوپنر صائم ایوب کا لندن میں ابتدائی معائنہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرکے براستہ دبئی آج پاکستان واپس پہنچے گی،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جب کہ صائم ایوب کا لندن میں ابتدائی معائنہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرکے براستہ دبئی آج پاکستان واپس پہنچے گی، بابر اعظم، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، عامر جمال، محمد عباس لاہور پہنچیں گے۔

ان کے علاوہ کپتان شان مسعود، سعود شکیل، نعمان علی، میر حمزہ اور حسیب اللہ کراچی پہنچیں گے۔

محمد رضوان اور کامران غلام پشاور جب کہ خرم شہزاد اور عبداللہ شفیق اسلام آباد اور سیالکوٹ پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جب کہ ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہیڈکوچ اور سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کے وطن واپسی پر ہوگی۔

ٹیم میں انجری کا شکار صائم ایوب کی جگہ امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، اسپنر ساجد خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا انتخاب بھی زیر غور ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ملتان میں گی، پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔

2 روز قبل ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹور کا آغاز 3 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائےگا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب کا لندن میں ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب کا آج مزید چیک اپ ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں ان کے علاج اور کرکٹ میں واپسی کے وقت کے حوالے سے معلوم ہوسکے گا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔