لائف اسٹائل

پہلے کہا نیلم منیر نے شیخ سے شادی کرلی، پھر کہا ان کا شوہر پاکستانی نکلا، اسما عباس

نیلم منیر نے گزشتہ ہفتے تین جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

سینیئر اداکارہ اسما عباس نے بھی نیلم منیر کو شادی پر تنقید کرنے والے افراد اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینے کی بڑی عادت ہے۔

اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی۔

اداکارہ نے ویڈیو میں نیلم منیر کی شادی پر تنقید کے معاملے پر بھی بات کی اور سوشل میڈیا پیجز کو اداکارہ کی شادی کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسما عباس نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر نیلم منیر کو جانتی ہیں، وہ اچھی اداکارہ اور بچی ہیں، انہوں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نیلم منیر کی شادی پر خوش ہونا چاہیے تھا، انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر دعائیں دینی چاہئیے تھیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اسما عباس کے مطابق لوگ اور سوشل میڈیا پیجز نیلم منیر کے پیچھے ہی پڑ گئے، پہلے ان سے متعلق کچھ کہا گیا، پھر دوسری باتیں کی گئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ نیلم منیر نے بڑا ہاتھ مار لیا، شیخ سے شادی کرلی اور فلاں کردیا تو فلاں کردیا۔

اسما عباس کے مطابق بعد ازاں معلوم پڑنے پر کہا گیا کہ نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے، وہ پولیس میں ہیں، ان کی تنخواہ تو اتنی ہے۔

اداکارہ نے لوگوں اور سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے کچھ کہا گیا اور بعد میں کچھ بات کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ دونوں صورتوں میں نیلم منیر کی شادی پر خوش نہیں ہوئے۔

انہوں نے اداکارہ کی شادی اور ان کے شوہر تبصرے کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ اداکارہ کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد دیں تو اچھا ہے۔

خیال رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ ہفتے تین جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

انہوں نے شوہر کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی تھی، جن میں ان کے شوہر کو عرب لباس میں دیکھا گیا تھا۔

نیلم منیر کے شوہر کی عرب لباس میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ شاید اداکارہ نے عرب شخص سے شادی کی ہے، تاہم بعد ازاں یہ معلومات بھی سامنے آئی کہ اداکارہ کے شوہر پاکستانی نژاد ہیں لیکن اس حوالے سے تاحال اداکارہ نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں

نیلم منیر کے ولیمے کی ویڈیوز وائرل