پاکستان

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق

2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بچے کی لاش شاہ فیصل ندی سے نکالی گئی، بچہ شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا اور ہال کے قریب ہی مین ہول میں گرا، ریسکیو حکام

سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 8 سالہ عباد شاہ فیصل کالونی کے قریب کھلے مین ہول میں گرا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہینچیں اور بچے کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق ریکسیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد شاہ فیصل ندی سے بچے کی لاش نکالی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا اور شادی ہال کے قریب ہی کھلے مین ہول میں گرا۔