لائف اسٹائل

عماد عرفانی کا علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق کا انکشاف

عماد عرفانی نے انکشاف کیا کہ ان سے متعلق زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں لیکن پی ٹی وی سے ان کا گہرا تعلق اور رشتے داری بھی ہے۔

معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی کے شاعر مشرق اور پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

عماد عرفانی گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز اور ماڈلنگ کی دنیا کا حصہ ہیں، تاہم انہوں نے ماضی میں کبھی علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق سے متعلق انکشاف نہیں کیا۔

تاہم حال ہی میں اداکار نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک شو میں شرکت کے دوران علامہ اقبال کے خاندان سے اپنے تعلق کا انکشاف بھی کیا۔

عماد عرفانی کچھ دن قبل پی ٹی وی کے شو ’ورثہ‘ میں شریک ہوئے، جس میں مہوش حیات سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ٹی وی پروگرام میں ساحر علی بگا سمیت مہوش حیات نے بھی گلوکاری سے لوگوں کو محظوظ کیا جب کہ سونیا حسین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے عماد عرفانی نے انکشاف کیا کہ ان سے متعلق زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں لیکن پی ٹی وی سے ان کا گہرا تعلق اور رشتے داری بھی ہے۔

ان کی بات کو کاٹتے ہوئے پروگرام کے شریک میزبان میاں صلاح الدین یوسف نے بتایا کہ عماد عرفانی کی پڑدادی علامہ اقبال کی بہن تھیں۔

پروگرام کے شریک میزبان صلاح الدین یوسف کا بھی علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق ہے، وہ شاعر مشرق کے پوتے ہیں۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے عماد عرفانی نے بتایا کہ وہ پہلی بار پی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے ہیں، انہوں نے صرف سرکاری ٹی وی کے پروگرامات کی باتیں سن رکھی تھیں، آج انہوں نے آنکھوں سے پروگرام کا تجربہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلی بار ایسے پروگرام میں مزہ آ رہا ہے، وہ خود بھی موسیقی کے بڑے مداح ہیں۔

پروگرام کے دوران ساحر علی بگا سمیت مہوش حیات نے بھی اپنی آواز سے محفل کو چار چاند لگائے۔

عماد عرفانی ہولی وڈ اداکار ہینری کیول کے ہم شکل قرار

’کبھی میں، کبھی تم‘ کے ہدایت کار نے میرا دو سال تک انتظار کیا، عماد عرفانی

عماد عرفانی اداکارہ ماہرہ خان کے معترف