پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں اپنی اہلیہ سے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وہ سینٹرل جیل اڈیالہ سے واپس روانہ ہوگئیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق خاتون بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئیں، بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پولیس کے پروٹوکول میں جیل پہنچیں۔

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں سابق وزیراعظم کی اپنی اہلیہ سے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وہ سینٹرل جیل اڈیالہ سے واپس روانہ ہوگئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا فیصل چوہدری اور فیصل ملک کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین پور کے پلیڈر بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے جب کہ چیئرمین انصاف لائرفورم شاداب جعفری اور سیکرٹری جنرل معظم بٹ بھی موجود ہیں۔