سنچورین ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے میچ میں بارش سے متاثرہ تیسرے روز قومی ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور صرف 27 رنز 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
سنچورین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز
جنوبی افریقہ نے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری جب ٹونی ڈی زورزی محمد عباس کی گیند پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد ریان رکلٹن صفر پر چلتے بنے جبکہ ٹرسٹن اسٹبز صرف ایک رن بنا سکے، خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی
پاکستان کی دوسری اننگز
دوسری اننگز میں صائم ایوب 27، کپتان شان مسعود 28، کامران غلام 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہکھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز سے اننگز کی شروعات کی، بابر اعظم اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اسکور کو 153 رنز تک پہنچایا، بابر اعظم نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد 50 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل نے پر اعتماد بیٹنگ کو جاری رکھتے ہوئے 50 اسکور کیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شاہینز مارکو جانسن کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے، محمد رضوان 3، آغا سلمان 1 اور آل راؤنڈر عامر جمال 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، یوں پوری ٹیم 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ باؤلر مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کگیسو رباڈا 2 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔
پروٹیز کی جانب سے مارکو جانسن نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام رہا، مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا، کامران غلام 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 14، کپتان شان مسعود 17، بابراعظم 4، نائب کپتان سعود شکیل 14، محمد رضوان 27، عامر جمال 28 اور سلمان علی آغا 18 رنز بناسکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5 اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کوربن بوش نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز
پاکستان کی طرح پروٹیز کے ٹاپ آرڈر میں ایڈن مرکرم 89 کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، تاہم باؤلنگ آل راؤنڈر کوربن بوش نے 81 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو واضح برتری دلوائی۔
قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال 2 اور محمد اور صائم ایوب ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی ڈی زوردی 2، ریان رکلٹن 8 اور ٹرسٹن اسٹبز 9، کپتان ٹیمبا باووما 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون:
ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، ٹونی زی زورزی، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریننے (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، دین پیٹرسن، کوربن بوش