پاکستان

کرنٹ سے بچے کی موت: عدالت کا کے-الیکٹرک کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت میں کے-الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، 2017 میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے 7 سال قبل کرنٹ لگنے سے بچے کی موت کے کیس میں کے-الیکٹرک کو حکم دیا ہے کہ لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کے-الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سینئر سول جج عنبرین جمال نے کے-الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے کے-الیکٹرک کو لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق2017 میں بارشوں میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ اذان جان کی بازی ہار گیا تھا۔