لائف اسٹائل

پی ایچ ڈی ادھوری چھوڑ کر ماڈلنگ کرنے والی زارا ڈار کی ویڈیوز وائرل

زارا ڈار کے نام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ اس بات پر پریشان دکھائی دیے کہ شاید ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

امریکا میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ماڈلنگ کرکے لاکھوں ڈالرز کمانے والی ماڈل زارا ڈار کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق زارا ڈار نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کیے بغیر اسے چھوڑ کر ماڈلنگ شروع کی، جس سے انہوں نے لاکھوں امریکی ڈالر کمائے۔

ماڈل کے مطابق انہوں نے یوٹیوب یا دیگر ویب سائٹس کے مقابلے صارفین کو پیسوں کے عوض بولڈ مواد تک رسائی دینے والی ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر اکاؤنٹ بناکر وہاں ماڈلنگ شروع کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنی خصوصی ویب سائٹ بھی بنالی۔

زارا ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مشکل صورت حال کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی تعلیم کو چھوڑ کا ماڈلنگ کا شعبہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

ماڈل کے مطابق کچھ ہی عرصے میں انہوں نے اونلی فینز نامی ویب سائٹ پر اپنا مواد اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اس سے 10 لاکھ امریکی ڈالرز کمالیے، جس سے انہیں قرضے لینے سے بھی نجات ملی۔

زارا ڈار کا کہنا تھا کہ اب ان کے پاس اتنی رقم جمع ہوچکی ہے کہ اس سے اب وہ اپنا پرتعیش گھر خرید سکیں گی جب کہ اب وہ اپنی بقایا رقم کی سرمایہ کاری کرکے اچھا کاروبار کریں گی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق زارا ڈار کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے ہے اور انہیں یوٹیوب پر ریاضی، سائنس اور ٹیکنالوجیز کی ویڈیوز منفرد انداز میں بنانے پر شہرت حاصل تھی لیکن اب انہوں نے یوٹیوب کے بجائے اونلی فینز پر پیسوں کے عوض بولڈ اور فحش مواد دکھانا شروع کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زارا ڈار کے نام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ اس بات پر پریشان دکھائی دیے کہ شاید ان کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

بلیک لائولی نے پروڈیوسرز کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ کردیا

’میرا جسم میری مرضی‘ کا مطلب سوچ کی آزادی مانگنا ہے، ماریہ واسطی

یاسرہ رضوی نے کم عمر مرد سے شادی کے فوائد بتا دیے