پاکستان

42 دن میں اسلام آباد جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کی تعمیر ریکارڈ ہے، وزیراعظم

قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں جب دن رات کام کیا جائے، شہباز شریف کا اسلام آباد میں جناح ایونیو انٹرچینج انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح ایونیو انٹرچینج انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 42 دن میں انڈر پاس کی تعمیر نیا ریکارڈ ہے۔

اسلام آباد میں جناح ایونیو انٹرچینج انڈرپاس کی افتتاحی تقریب ہوئی، وزیراعظم، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاتارڑ سمیت دیگر وزرا کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔

کیپٹیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نے وزیر اعظم کو جناح ایونیو انٹرچینج کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے میں سیفٹی اور سیکیورٹی کویقینی بنایاگیا۔

اس میں بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبےکےپہلےمرحلےمیں950میٹرانڈرپاس مکمل کیا گیا، جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے میں سیفٹی اور سیکیورٹی کویقینی بنایاگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں جب دن رات کام کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے سمیت سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 42روزمیں انڈر پاس کی تعمیر نیا ریکارڈ ہے۔