کوئٹہ میں دستی بم حملے میں 2 افراد شدید زخمی
نامعلوم دہشت گردویں کی جانب سے دستی بم کوئٹہ کے علاقے سریاب کے مستونگ روڈ پر واقع ایک حمام پر پھینکا گیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردویں کی جانب سے پھینکے گئے ایک دستی بم دھماکے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستی بم حملہ کوئٹہ کے علاقے سریاب کے مستونگ روڈ پر واقع ایک حمام پر کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دستی بم حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔