پاکستان

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں محسن نقوی نے شہباز شریف کو ملک کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کے امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔