لائف اسٹائل

ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، ادکاری چھوڑ رہی ہوں، یشمیرا جان

یشمیرا جان کے حوالے سے جون 2024 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان نے 6 ماہ بعد واضح کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی، ان کا صرف نکاح ہوا تھا لیکن اب جلد ہی وہ پیا گھر سدھار جائیں گی، جس کے بعد وہ شوبز چھوڑ دیں گی۔

یشمیرا جان کے حوالے سے جون 2024 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی، صرف نکاح ہوا ہے اور جلد ہی وہ پیا گھر سدھار جائیں گی، جس کے بعد وہ شوبز کو بھی خیرباد کہ دیں گی۔

یشمیرا جان کے حوالے ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ شیئر کیا، جس میں اداکارہ نے جلد ہی شوبز چھوڑنے کی تصدیق کی۔

ولاگ میں یاسر نواز نے بتایا کہ ’غیر‘ یشمیرا جان کا آخری ڈراما ہوگا، اس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑ دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یشمیرا جان دوسری زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں، ان کا نکاح ہو چکا ہے اور جلد ہی ان کی رخصتی بھی ہوجائے گی، جس کے بعد وہ شوبز میں نظر نہیں آئیں گی۔

اس پر یشمیرا جان نے تصدیق کی کہ ’غیر‘ ان کا آخری ڈراما ہے، اس کے بعد وہ شوبز چھوڑ دیں گی، کیوں کہ وہ پیا گھر سدھار جائیں گی جب کہ انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کرنی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الوقت ان کا ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے کیوں کہ اب نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔

یشمیرا جان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چوں کہ اب ان کی شادی ہوجائے گی، اس لیے انہیں اداکاری کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ جلد ہی ان کی رخصتی ہوجائے گی، تاہم انہوں ںے رخصتی کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اپنے شریک حیات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم کیں۔

یشمیرا جان نے واضح کیا کہ جون 2024 میں ان کا صرف نکاح ہوا تھا، اب جلد ہی ان کی رخصتی ہوگی۔

مجھ سے شادی کے وقت شبیر جان 6 بچوں کے باپ تھے، فریدہ شبیر

سعدیہ امام نے بیوی کے سامنے گلے لگایا، شبیر جان کا دعویٰ

کیریئر کے آغاز میں شبیر جان اور نعمان اعجاز آنٹی کہا کرتے تھے، صبا فیصل