محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی ان سے اظہار تعزیت کیا۔
معروف اداکار، گلوکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی ان سے اظہار تعزیت کیا۔
محسن عباس حیدر نے والد کے انتقال کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے، اناللہ واناالیہ راجعون‘
اداکار نے والد کی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے والد کے انتقال سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم کی۔
ان کی جانب سے والد کے انتقال کی پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز سمیت دیگر شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔
مداحوں نے بھی اداکار کی پوسٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے والد کے انتقال پر ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔