آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
سونے کی قیمتوں میں چند روز سے جاری کمی کا سلسلہ رک گیا، آج فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 852 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے میں فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونےکے دام بھی 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
اس سے ایک روز قبل (16 دسمبر) جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر آ گئی تھی۔
اس سے قبل 13 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے پر آ گئی تھی۔