کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی، جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونےکے دام بھی 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں تنزلی کے بعد 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 885 روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر آ گئی تھی۔

اس سے قبل 13 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے پر آ گئی تھی۔