پاکستان

غیر قانونی اسلحہ، شیر کا بچہ رکھنے کے مقدمے میں یوٹبوبر رجب بٹ کی ضمانت منظور

لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف بغیر لائسنس شیر کا بچہ گھر میں رکھنے اور آٹومیٹک اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کی غیر قانونی طور پر اسلحہ اور شیر کا بچہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رجٹ بٹ کو گزشتہ روز تھانہ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

آج رجٹ بٹ کو ضلع کچہری عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف بغیر لائسنس شیر کا بچہ گھر میں رکھنے اور آٹومیٹک اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔