وزیر اعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس، اعلیٰ عسکری، سول حکام کی شرکت
اجلاس میں شرکا کو ملک بھر کے علاوہ پارہ چنار کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی، ذرائع
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا، اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اہم اجلاس میں پارہ چنار کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی۔