پاکستان

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے پر آ گئی تھی۔