لائف اسٹائل

اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ نے حمل ٹھہرنے کے بعد ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا بچے کو جنم دینے کا ارادہ نہیں تھا، غیر ارادی طور پر وہ حاملہ ہوگئیں۔

بولڈ اور منفرد کردار ادا کرکے شہرت بٹورنے والی بولی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

حیران کن طور پر اداکارہ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان بھی ایک ہفتے تاخیر سے کیا۔

اداکارہ نے 13 دسمبر کو نوزائیدہ بیٹی کو کام کے وقت ’فیڈ‘ کراتے وقت کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں ایک ہفتہ قبل بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

رادھیکا آپٹے نے بتایا کہ ان کے ہاں ایک ہفتہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور بچے کی پیدائش کے بعد اب وہ کام پر واپس ہو چکی ہیں۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں لیپ ٹاپ پر کوئی کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ تصویر میں نوزائیدہ بیٹی کو ’فیڈ‘ کراتی دکھائی دیتی ہیں۔

رادھیکا آپٹے نے تاخیر سے اکتوبر 2024 میں اپنے حمل کی تصاویر شیئر کی تھی اور اب انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد بتایا ہے کہ ان کی بیٹی ایک ہفتے کی ہوچکیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق رادھیکا آپٹے نے 2012 میں کیریئر کے آغاز میں ہی خاموشی سے برطانوی بوائے فرینڈ بینڈکٹ ٹیلر سے شادی کرلی تھی اور بعد میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ اپنی شادی کی تصاویر کھچوانا بھول گئیں۔

جوڑے کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم اداکارہ نے حمل ٹھہرنے کے بعد ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا بچے کو جنم دینے کا ارادہ نہیں تھا، غیر ارادی طور پر وہ حاملہ ہوگئیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں اپنے حاملہ ہونے کی خبر دو ہفتوں بعد ہوئی تھی، ان کا اور شوہر کا بچے پیدا کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

رادھیکا آپٹے کو اپنے بولڈ اور منفرد کرداروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، وہ عام طور پر فلموں میں رومانوی خاتون کے کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

رومانوی سین سے قبل میں نے بیوی سے اور رادھیکا نے شوہر سے بات کی، عادل حسین

منفرد اداکاری سے لوگوں کو گرویدہ بنانے والی رادھیکا آپٹے

‘بازار’ کا بڑا آدمی بننے کیلئے لائن کراس کرنی پڑتی ہے!